تحریک لبیک نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرادی

0
749

تحریک لبیک نے تحریک انصاف کی جڑانوالہ سے وکٹ گرادی ،سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی رہنے والی اعجاز کھرل نے چند ماہ قبل ہی پی ٹی آئی شمولیت اختیار کی تھی ۔وہ حلقہ پی پی 103 سے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار تھے ،اب انہوں نے آئندہ انتخاب ایک مذہبی جماعت تحریک لبیک سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر جڑانوالہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان کی ناانصافی عیاں ہوگئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے چند دن پہلے شامل ہونے والے ساہی خاندان اور ظہیر الدین کو ٹکٹ دے دیئے،اس لیے وہ اب تحریک لیبک کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here