آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

0
521

آسٹریلیا نے پاکستان کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 117 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 11 ویں اوور میں باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
میچ میں کینگروز کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔

ابتدا سے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی اور صرف 24 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
کپتان سرفراز احمد بھی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،سینئر بیٹسمین شعیب ملک کا اسکور 13 رنزرہا ،شاداب خان 29رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے آصف علی 22 اور فہیم اشرف21رنز بنا کر قابل ذکر رہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹین لیک نے 4 پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ اینڈریو ٹائی نے 3 وکٹیں حاصل کیں یوں پاکستان پورے20 اوورز بھی نہ کھیل سکا اور 116رنز پر ڈھیر ہوگیا بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here