سالار قافلہ عابد رضا بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے سید توصیف

0
543

سرائے عالمگیر(ارشد قاضی )مسلم لیگ ن کے نامزد امید وارحلقہ این اے 71سارلار قافلہ چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ اور پی پی 34 راجہ محمد اسلم خان کا راستہ روکنا کسی کے بس کاروگ نہیں انشااللہ25جولائی کو ہم ہوں گے کامیاب ان خیالات کا اظہار ن لیگی راہنما سابق نائب ناظم سید توصیف حیدر عرف شانی شاہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی واحدشخص کی محتاج نہیں بلکہ 21کروڑ عوام کے پلیٹ فارم کا نام ہے جس میں تمام مکتب فکر کے افراد پائے جاتے ہیں جو ملک و قوم کی ترق و خوشحالی کے لیے قائد میاں نواشریف اور میاں شہبازشریف کی ہدایت کے مطابق اپنی حیثیت و ذمہ داری ذمہ داریاں نبھاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی میںمیاں برادران نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع مضبوط کیاجبکہ موٹروے کے تحفے نے ترقی کے سفر کو تیز کیا اور گزشتی دور حکومت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ سی پیک منصوبہ اور ترقیاتی کاموں کا جال پاکستان کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں جس کی وجہ سے میاں برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں انشااللہ ملکی ترقی کے دشمن ماضی کی طرح ناکام ہوں گے اور 25جولائی کے دن میاں نواز شریف کا کم بیک ہوگا اور ترقی ا سفر وہی سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here