بلاول بھٹو کے مقابل کون کون؟

0
457

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کراچی جنوبی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت 26امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
لیاری ، لیمارکیٹ ،بغدادی،آگرہ تاج،بہار کالونی،کلاکوٹ ،موسیٰ لین،کھڈامارکیٹ اور گارڈن کے کچھ علاقے پر مشتمل ایک نشست پر دو درجن سے زائد امیدوار خودووٹ کا صحیح حقدار ثابت کرنے میں کوشاں ہیں۔
این اے 246لیاری ،بلاول بھٹو کے مقابل کون کون؟
ماضی میں پیپلز پارٹی کی سیٹ سمجھی جانے والی اس نشست پر 25جولائی کا دن آنے سے قبل ہی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو گزشتہ دنوں عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور بات علاقے میں موجود ساڑھے 4سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمے کے انداراج تک پہنچ گئی ۔
اس کے بعد لیاری نے ایک بار پھر میڈیا میں خصوصی توجہ حاصل کرلی ہے ۔بلاول بھٹو تیر کے نشان پر انتخابات لڑرہے ہیں ، انہوں نے علاقہ مکینوں کو اپنا لاڈلہ قرار دیا ہے۔
این اے 246لیاری ،بلاول بھٹو کے مقابل کون کون؟
عام انتخابات 2018ء کا میدان 25جولائی کو سجے گا،این اے 246 میں مسلم لیگ ن کے سلیم ضیا ،دینی جماعتوں کے انتخابی اتحاد ایم ایم اے کی طرف سے مولانا نور الحق ،پی ایس پی کے اعجاز احمد بلوچ بھی میدان میں اترے ہیں۔
ان امیدواروںکے انتخابی نشانات بالترتیب شیر ،کتاب اور ڈولفن ہیں۔دوسری طرف ایم کیو ایم نے پتنگ اڑانے کی ذمہ داری محفوظ یار کو سونپ دی ہے جبکہ بلے کو شکور شاد نے تھام رکھا ہے ۔
ان بڑی جماعتوں اور بڑے ناموں کے ساتھ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنےکی کوشش کررہی ہے ۔
بھاری بھرکم امیدواروں کے میدان میں اترنے کے اعلان نے اس نشست پر ہونے والے معرکے کو انتہائی حد تک دلچسپ بنادیا ہے،اب دیکھنا ہے این اے 246 کے ووٹرز کسے اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں؟بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here