خلائی مخلوق پر ن لیگی قیادت کے بیان میں تضاد ہے،بلاول بھٹو

0
212

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ خلائی مخلوق کے بارے میں ن لیگی قیادت کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔

ضلع نوشہرووفیروز کے مختلف علاقوں میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ ان کا مقابلہ اس خلائی مخلوق سے ہےجبکہ شہبازشریف کا موقف ہے کہ وہ کسی خلائی مخلوق کو نہیںجانتے۔

ان کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو فلاحی منصوبے دیں گے ،بھوک مٹائو پروگرام بھی منشور کا حصہ ہے،عوام نے ساتھ دیا تو مسائل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ شکست نظر آنے پر کسی کو ریس سے بھاگنا نہیں چاہیے،ن لیگ کوہار نظرآرہی ہے،لیکن پھربھی الیکشن کا حصہ بنے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here