پاکستان کی بڑی کامیابی ،2سیٹیلائٹس لانچ کردئیے

0
481

پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ،اپنے ملک میں تیارکردہ 2سیٹیلائٹس لانچ کردئیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین سے لانچ کئے گئے دونوں سیٹیلائٹ پاکستان میں تیارکئے گئے جن میں جی پی ایس اور جی آئی ایس کی سہولیات ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان دونوں سیٹیلائٹ سے سیلاب ، قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے ،بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنا اور اسٹوریج کی پلاننگ کرنے میں مدد ملے گی ۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیٹیلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا،سیٹیلائٹس لانچنگ سےڈیٹاکلیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اورمعیارزندگی بہترہوگا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here