نون لیگی ارکان کا داخلہ بند کیا

0
78

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نون لیگی ارکان کا صرف داخلہ بند کیا گیا ہے، رکنیت معطل نہیں کی، ان کی حرکتوں اور توڑ پھوڑ کی وجہ سے ہاؤس میں داخلہ بند کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ معطل ارکان رجسٹر میں حاضری باقاعدہ طور پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کسی نے کسی کے گلے نہیں پکڑے، ہاؤس کی کمیٹی گورنمنٹ کو رپورٹ پیش کرے گی کہ شہباز شریف کی نا اہلی کی وجہ سے منصوبوں میں کتنا نقصان ہوا، جو نقصان ہوا کسی کوتو اس کی ذمہ داری دینی ہوگی۔
پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ 40کالج تیار تھے، شہباز شریف نے انہیں شروع نہیں کیا، ان کالجوں کو دوبارہ شروع کرنے کے نقصان کی ذمہ داری بھی شہباز شریف پر عائد ہوگی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حکمران کی نیت ٹھیک ہو تو اللہ کی مدد آتی ہے، اگر ایک بچہ ضدی ہے تو اسے ضد کرنے دیں، ساتھ کھڑے بڑوں کا فرض ہے کہ بچے کو سمجھائیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پہلے اجلاس پر بھی انہوں نے ہنگامہ آرائی کی، جو میں نے برداشت کی،جبکہ چوتھی بار صرف ہنگامہ آرائی نہیں کی گئی بلکہ تشدد کیا گیا، حمزہ شہباز نے گلا پکڑنے کے اشارے کیے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here