سدھو کے قتل پر 1 کروڑ انعام کا اعلان

0
152

نئی دہلی(نیٹ نیوز) ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا، انتہاپسندتنظیم ہندو یووا کے بانی وزیراعلیٰ یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔ پاکستان آنے پر بھارتی انتہا پسند ہندو نوجوت سنگھ سدھو کے جانی دشمن بن گئے اور ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کے قتل کا ریٹ مقرر کردیا۔انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ نے کہا کہ ” اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔ترون سنگھ نے سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے ہندو ستا ن میں نہیں رہنے دیں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here