آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کی گلوبل زلمی ٹورنامنٹ پاکستان کے سلسلے میں میٹنگ

0
90

چیرمین صلاح الدین آفریدی کے ساتھ عاصم اینڈ سنز آسٹریا کے چیرمین عاصم نوید کا ایگریمنٹ…
آسٹریا ویانا ………رپورٹ: محمد عامر صدیّق
اسٹریا کے شہر ویانا میں آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کےچیرمین صلاح الدین آفریدی کی جانب سے گلوبل زلمی ٹورنامنٹ پاکستان

اسپانسر کے سلسلہ میں پارک حیات ھوٹل ویانا میں خصوصی میٹنگ کی گی .جس میں چیرمین صلاح الدین آفریدی کے ساتھ عاصم اینڈ سنز آسٹریا کے چیرمین عاصم نوید کا گلوبل زلمی ٹورنامنٹ پاکستان اسپانسر کے سلسلہ میں ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے،گلوبلزلمی کا حالیہ ایونٹ جو کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مارچ کو آرگنائز کیا جا رہا ہے اور اس میں پوری دنیا سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی. اس ایونٹ کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بتایا گیا.آسٹرین زلمی ٹیم جو کے بیس مارچ کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی.اس موقع پر عاصم نوید نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ آسٹریا میں آسٹرین زلمی کرکٹ ٹیم نے جو کرکٹ کے فروغ کےلئے کوششیں کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔موجودہ کرکٹ کو غیر سیاسی بنانے کی ضرورت ہے۔ہم سب کو چاہیے کہ سیاست سے بالا تر ہو کر کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں.مزید ان کا کہنا تھا آسٹرین زلمی کرکٹ ٹیم پاکستان اور آسٹریا کی دوستی کے رشتوں کو مزید مظبوط کریگی.عاصم نوید نے کہا کے میرا مکمل تعاون آسٹرین زلمی ٹیم کے ساتھ ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here