فلموں کے بعد اب سیاست میں بھی ڈبل رول

0
72

فلموں میں تو ہم شکل یا ڈبل رول دیکھتے آئے ہیں لیکن اب انتخابات میں ہم شکل سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔
بھارت کے لوگ سبھا انتخابات میں مشرقی دہلی سے بی جے پی کے امیدوار سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل کی مدد سے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔نئی دہلی نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسوڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ دھوپ کی وجہ سے گوتم گھمبیر نے اپنے ’’ڈپلیکیٹٔ‘‘ کو اپنی جگہ کھڑا کردیا ہے۔
سسوڈی کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’’فلموں میں اسٹنٹ ڈبل اور کرکٹ میں رنر کا تو سنا تھا لیکن انتخابی مہم میں ڈپلیکیٹ پہلی مرتبہ دیکھا ہے‘‘
سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں گوتم گمبھیر گرمی کی وجہ سے ایئرکنڈیشن کار میں بیٹھے ہیں جبکہ اُن کا ہم شکل کیپ پہنے گاڑی پر کھڑا ہے ، کارکن اُسے اس طرح ہار پہنا رہے ہیں جیسے وہ حقیقت میں کانگریسی رہنما ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here