قمری کیلنڈر کے مطابق عیدالفطرکب ہوگی،

0
472

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر کے مطابق یکم شوال کا چاند 4 جون کو نظر آ جائے گا، اس لحاظ سے عیدالفطر 5 جون بروز بدھ کو ہوگی۔ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ہم نے قمری کیلنڈر تیار کر لیا ہے۔پروگرام کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانی دوربین سے چاند دیکھنا حلال نئی دوربین سے دیکھنا حرام ہے؟ اس طریقے سے تو ملک میں ایک عید نہیں ہو سکتی۔ ملائیشیا، برونائی اور ترکی جیسے اسلامی ممالک اب قمری کیلنڈر پر فیصلہ کرتے ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا میڈیا گروپ نے تو کمال کر دیا، خود ہی تحقیق کر کے اپنا قمری کیلنڈر بنایا۔انہوں نے بتایا کہ قمری کیلنڈر پر سوشل میڈیا پر بہت اچھا فیڈ بیک مل رہا ہے۔ 21 فروری کو اسلامی نظریاتی کونسل اور اسی ہفتے کابینہ میں اس کو بھیجا جائے گا۔ فواد چودھری نے سوال اٹھایا کہ کیا ریاست کے اندر ریاستیں بنائی جا سکتی ہے؟ ہم یہی معاملہ کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔ایک اور بہت اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر کے مطابق رواں سال 29 روزے ہونگے، یکم شوال کا چاند 4 جون کو نظر آئے اور اسی مناسبت سے مورخہ پانچ جون بروز بدھ کو عیدالفطر ہوگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here