شہریوں کو لوٹنے والے دو گینگ گرفتار

0
147

ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے دو منظم اوڈھ اورباکے شاہ گینگ گرفتار

گجرات (سید کلیم شاہ ) لالہ موسیٰ کے علاقہ میں گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اور بینک سے رقم نکلوا نے والے شہریوں کو لوٹنے والے دو گینگ متحرک تھے۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے ان منظم گینگزکی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ریاض الحق کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اعجاز علی،SIمحمد الیاس، ASIشبیر حسین ودیگر ملازمان شامل تھے۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی لالہ موسیٰ اعجاز علی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی سے وارداتیں کرنے والے دو بڑے گینگ ٹریس کرکے گرفتار کرلیئے۔جن میں 2رکنی اوڈھ گینگ سر فہرست ہے۔ گینگ آئے روز علاقہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں مختلف مقامات پر رات کے وقت گھروں میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتا تھا۔گینگ میں 1۔ذولفقار علی 2۔شاہجاں شامل ہیں۔ان کے قبضہ سے مال مسروقہ،70000روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ اس کے علاوہ پولیس ٹیم نے دن رات محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی خطرناک 2رکنی باکے شاہ گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔جس میں سر غنہ سہیل عرف باکے شاہ سکنہ فیصل آباد 2۔شاہد عرف باکے شاہ شامل ہیں۔جو کہ بینکوں کے اردگرد گھومتے رہتے اور جب کوئی رقم نکلوا کر نکلتا تو پیچھا کرتے اور اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔جن کے قبضہ سے چھینی گئی رقم 1لاکھ روپے نقدی،2عدد پسٹل 30بور اسلحہ ناجائزبرآمد ہوئے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے 2خطرناک گینگز کو گرفتارکرنے اور مال مسروقہ 170000 روپے نقدی،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور معہ روندبرآمد کرنے والی خصوصی پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here