افغان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کا استعفہ منظور کر لیا

0
961

افغانستان کرکٹ بورڈ نے کپتان راشد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا،ان کی جگہ محمد نبی عیسیٰ خیل کو افغان ٹی20 ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ نجیب اللّٰہ زدران کو افغان کرکٹ ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ راشد خان نے گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔ افغان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کو متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ایونٹ کے لیے کپتان مقرر کیا تھا۔بورڈ کے فیصلے سے ناخوش راشد خان نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹیم ان کی مشاورت کے بغیر منتخب کی گئی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راشد خان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان ٹیم سلیکشن کا حصہ بننا میرا حق تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس کے سلسلے میں بورڈ اور سلیکشن کمیٹی نے ان کی مرضی شامل نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here