وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر پیٹرول، ڈیزل مہنگا اور ڈالر کو کھلا چھوڑا گیاگفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کو توڑا، اب عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو رعایت دینے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے پیٹرول، ڈیزل مہنگا اور ڈالر کو کھلا چھوڑا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل صاحب جو فیصلہ کرتے رہے وہ حکومت کا ہی ہوتا تھا، نواز شریف صاحب نے کبھی نہیں چاہا ایک روپے کا بھی بوجھ عوام پر ڈالاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی، اکتوبر 2023 میں ہی عام انتخابات ہوں گے، صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن آئینی مسئلہ ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اگر آئین کے تحت انتخابات اپریل میں ہونا ہیں تو ہوجائیں گے، ہم الیکشن کروادیتے ہیں لیکن پھر یہ مہم جوئی کریں گے، جو ہمیں قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم جوئی کر رہے ہیں، جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں۔