ویانا آسٹریا رپورٹ:محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ)
آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کی جانب سے سالانہ تقریب….
آسٹریا کے شہر ویانا میں آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کی جانب سے سالانہ تقریب کا انعقاد بتاریخ 30دسمبر بروز اتوار بوقت دوپہر 3 بجے مقامی راوی ریسٹورینٹ ویانا میں کیا گیا ہے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی،اسپورٹس کھلاڑی اور کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کیگلوبلزلمی کا حالیہ ایونٹ جو کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مارچ کو آرگنائز کیا جا رہا ہے اور اس میں پوری دنیا سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی. اس ایونٹ کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بتایا گیا اور پاکستانی کمیونٹی سے مشاورت کی گی.پروگرام کا اغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا تلاوت قاری عابد ںے کی. بعد نعت پڑھنے کی سعادت محمد آفتاب سیفی عظیمی ںے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اپنے الفاظ سے نذرانہ عقیدت پیش کیا.پروگرام کی نظامت سفیان ورک جو کے راوی ریسٹورینٹ ویانا کے مالک ہیں انہوں ںے کی.اس موقع پر جن شرکاء نے خطاب کیا ان میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) پی سی ایف اے کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد،حبیب الرحمان،فہیم بابر خان،پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) پی سی ایف اے کے وائس چیئرمن الحاج خواجہ نسیم،عاصم نوید،محمد زین،خیبر خان، صلاح الدین آفریدی،امجد بھٹی،ملک خلیل،عامر نعیم،ایوب خان، شامل تھے.شرکاء کا کہنا تھا.آسٹرین زلمی ٹیم جو کے بیس مارچ کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی ہم کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آسٹریا میں آسٹرین زلمی کرکٹ ٹیم نے جو کرکٹ کے فروغ کےلئے کوششیں کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔موجودہ کرکٹ کو غیر سیاسی بنانے کی ضرورت ہے۔ہم سب کو چاہیے کہ سیاست سے بالا تر ہو کر کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ضروری ہے، کرکٹ کی ترقی کیلئے ہم سب اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.آسٹرین زلمی کرکٹ ٹیم پاکستان اور آسٹریا کی دوستی کے رشتوں کو مزید مظبوط کریگی.اس موقع پر صلاح الدین آفریدی کا کہنا تھا زلمی فاؤنڈیشن آسٹریا میں کرکٹ کے فروغ میں مکمل تعاون کریگی.آسٹرین زلمی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں غیر ملکی اسٹار کرکٹرز کے ساتھ رہنے اور سیکھنے کا بہترین موقع ملے گا. آسٹریا میں کرکٹ کا ٹیلنٹ موجود ہے،گلوبلزلمی کا حالیہ ایونٹ سے نوجوان کرکٹرز کو اس دلچسپ کھیل کو سیکھنے اور مہارت حاصل کرنے میں مدد ملے گی،آخر میں عاصم نوید نے ایک ہزار یورو آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کو ڈونیٹ کیے روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے چیرمین غلام اظہر صاحب نے تین سو یورو ڈونیٹ کیا.بعد از طعام ما حضر پیش کیا گیا. صلاح الدین آفریدی نے تمام مہمانوں کا آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کی جانب سے سالانہ تقریب پر تشریف لانےکا شکریہ ادا کیا گیا.