اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیوں لی ؟

0
464

اسلام آباد (نیوزڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ون ڈے کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لی ۔ رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے بتا یا کہ اظہر علی کے ’ مینٹور ‘ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے انہیں فون کیا کہ آپ اظہر علی سے بات کریں ، وہ ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے جا رہے ہیں جس پر یونس خان نے اظہر علی سے فون پر بات کی اور انہیں فیصلے پر نظر ثانی کے لئے کہا۔ سمرسیٹ کاونٹی نے 3 سالہ معاہدے کے لئے اظہر علی کو ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے کا کہا تھا تاکہ وہ مکمل سیزن ان کے لئے دستیاب رہیں ، اور آدھے سیزن سے اچانک رخصت نہ لیں۔اس صورت حال پر اظہر علی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق، کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے رابطہ کیا، البتہ انہیں یہ کہا گیا کہ فی الحال نہ تو ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے لیے ان کے نام پر غور کیا جارہا ہے، نا ہی انہیں مستقبل میں اس بات کی ، کوئی یقین دہانی کروائی جا سکتی ہے کہ ان کا نام ایک دن کی کرکٹ کے لئے سلیکشن کے حوالے سے قابل غور ہوگا، اس تمام صورت حال کے پیشِ نظر سابق ٹیسٹ کپتان نے بین الاقوامی ون ڈے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here