اورسیز صحافیوں کا میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انھوں نے ہر مشکل وقت میں ملک کے امیج کو بہتر بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔
رپورٹ :محمد عامر صدیق
آسٹریا
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخآری نے کہا ہے کہ حکومت دیار غیر میں اپنے صحافتی فرائض سر انجام دینے والے صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرنے والے صحافی ہمارے سفیر ہیں جوکہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرتے ہیں اور عالمی منفی پروپیگنڈے کے توڑ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، وہ انٹرنیشل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی آن لائن حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انٹرنیشل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی تقریب حلف برداری کورونا کی وجہ سے آن لائن منعقد کی گئی جس کی میزبانی کے فرائض واشنگٹن ڈی سی سے صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافی خرم شہزاد نے سرانجام دئیے اور آئ اے پی جے کے صدر شاھد چوھان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی خدمات کا احوال بیان کیا .
تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے شرکاء سے مزید کہا کہ اس وقت دشمن ملک پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے ، وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ، اوورسیز جرنلسٹس دنیا بھر میں اس پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں اور وطن عزیز کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کریں یہی آپ کی ملک و قوم کےلئے سب سے بڑی خدمت ہوگی۔امریکہ میں برسر اقتدار پارٹی ڈیموکریٹ کے سینئر رہنما طاہر جاوید نے آن لائن تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے ، وہ قومیں کبھی زوال کا شکار نہیں ہوتیں جہاں لوگوں پر بے جا پابندیاں نہ لگائی جائیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد صحافی امریکہ اور دنیا بھر میں اپنے فرائض بلا روک ٹوک سرانجام دے رہے ۔ آن لائن تقریب میں 30 سے زائد ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی جن میں. صدر (آئ اے پی جے) شاھد چوہان،سینئر نائب صدر خرم شہزاد، جنرل سیکرٹری ایاز محمود،جوائنٹ سیکرٹری سرفراز فرانسس ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری مہوش خان، ڈپٹی سیکرٹری کاشف بھٹا،جوائنٹ سیکرٹری اورنگزیب بیگ، سیکرٹری فنانس وسیم بٹ، سیکرٹری انفارمیشن شاہد ملک، وائس چیرمین وسیم چودھری ،وائس چیرمین رضوان چودھری،شاہین جاوید،شاہین ملک،عمران اقبال،اظہر حسین شاہ، محمدعرفان،محمد عامر صدیق،جاوید عظیمی، شاھد گھمن ،خالد خان، رانا فیصل عزیز،فہد کھوکھر، محمد جاویداور مطیع اللہ نمایاں تھے. اس موقع پر زلفی بخاری نے نومنتخب عہدیداران اور ممبران سے حلف لیا اور انہیں مبارک باد پیش کی، آخر میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری ایاز محمود نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا