برسٹل(نیوزڈیسک) گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پاکستان کا ورلڈ کپ میں میچ بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا لیکن پاکستان کے اگلے یعنی بارہ جون کو آسٹریلیا کیخلاف ہونیوالے میچ میں بھی موسم کی خرابی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارش نے پاکستان اور سری لنکا میچ کا مزہ خراب کردیا اور اب ٹورنامنٹ میں اگلے ایک ہفتے کے لئے بھی بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اگلا میچ ٹائونٹن میں بارہ جون کو کھیلنا ہے۔ٹائونٹن بھی بارش کی زد میں ہے اور میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔