برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کو اگلے مرحلے تک پہنچانے کے لیے برطانیہ اور یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
تاہم ٹریزا مے کا کہنا تھا کہ ‘اختتام ہفتہ سے قبل’ اس سلسلے میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔ برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ‘مجھے پورا اعتماد ہے کہ یہ مذاکرت مثبت معاہدے پر منتج ہوں گے۔’
پتہ چلا ہے کہ برطانیہ اور یورپی اتحاد کے درمیان مذاکرات برطانیہ کی مخلوط حکومت کی کلیدی پارٹی (ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی) ڈی یو پی کے آئرلینڈ کے سرحدی معاملات پر رعایت دینے پر انکار کی وجہ سے ناکام ہوئے ہیں۔
تاہم ڈاؤننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ واحد وجۂ نزاع نہیں ہے۔
بشکریہ بی بی سی اردو