برطانیہ کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کی بولی لگانے والا پاکستانی کون؟

0
877


پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی شاہد خان نے لندن کے ویمبلی ا سٹیڈیم کو خریدنے کے لیے فٹ بال ایسوسی ایشن کو 800 ملین پاؤنڈ کی پیشکش کی ہے۔فٹ بال ایسوسی ایشن نےشاہد خان کی اس پیشکش پر جمعرات کوہونے والے اپنے اجلاس میں تبادلہء خیال کیا تھا

ویمبلی ا سٹیڈیم برطانیہ کا سب سے بڑاا سٹیڈیم ہے۔ اس میں 90 ہزارنشستیں ہیں اور اس کی تعمیر پر 757 ملین پاؤنڈ لاگت آئی تھی۔ اس کا افتتاح 2007 میں ہوا تھا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خان کی جانب سے کی گئی پیشکش میں پانچ سو ملین پاؤنڈا سٹیڈیم کے لیے جبکہ تین سو ملین پاؤنڈ ویمبلی کلب کے بزنس کے لیےہوں گے۔فوربز میگزین کے مطابق 16 برس کی عمر میں جب وہ پاکستان سے امریکہ آئے تھے تو ان کی جیب میں 500 ڈالر تھے۔شاہد خان لاہور میں پیدا ہوئے اور گارڈیئن کے مطابق وہ 1968 میں انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ گئے تھے۔
شاہد خان نے الینوئے میں انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گاڑیوں کے پرزے بنانے والی ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔ کچھ عرصے بعد انہوں نےاسی فرم کو خرید لیا۔اس وقت وہ فٹبال کلب فلحم اور این ایف ایل کی ٹیم جیکسن وِل جیگوارز کے بھی مالک ہیں بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here