بنوں خود کش موٹر سائیکل دھماکا

0
245

بنوں خود کش موٹر سائیکل دھماکا خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید، 3 فوجیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بکا خیل بنوں میں خود کش حملہ گزشتہ روز ہوا جس میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور کی افغان شہری کے طور پر شناخت ہوئی ہے، جس کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کش حملے میں 2 معصوم شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ 3 فوجی اہلکار اور 3 شہری زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی اور دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here