مانچسٹر (نیوزڈیسک) پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران انڈین ٹیم کے اٹیک باؤلر بھونیشور کمار ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اٹیک اوور کرانے والے بھونیشور کمار اپنا تیسرا اوور کراتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ۔ انہوں نے میچ کے پانچویں اوور کی چوتھی گیند کرائی تو ان کا پاؤں صحیح طرح سے لینڈ نہیں ہوا جس کے باعث ان کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوگیا۔ کپتان ویرات کوہلی نے باہمی مشاورت کے
بعد بھونیشور کمار کو گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا۔ اٹیک باؤلر کے اوور کی بچی ہوئی 2 گیندیں کرانے کیلئے وجے شنکر کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے پہلی ہی گیند پر اوپنر امام الحق کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین واپس بھیج دیا۔