تعلیم کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔عمارہ سنبل
مرد و خواتین کا تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے والدین بچوں پر تعلیم حاصل کریں۔
اسلام آباد(چیف اکرام الدین) لیکچرر محترمہ عمارہ سنبل نے کہا کہ مرد و خواتین کیلئے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے ہمیں وزیر اعظم عمران خان سے توقعات ہیں کہ وہ تعلیم کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گمزان کریں گے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مرد و خواتین تعلیم جیسی نعمت سے محرومی کا شکار ہیں اور اس کی اصل وجہ تعلیم کی اہمیت سے اگاہی کا نہ ہونا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بدولت انسان انسانیت کا حق ادا کر سکتا ہے انسان اشراف المخلوقات کے درجے پر تعلیم کی بدولت فائز ہوا محنت اور ذہانت سے تعلیم کے مدارج طے کئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جہالت ہمارا سب سے بڑا قومی دشمن ہمارے تعلیمی ادارے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں ڈگریاں دے کر بھی بچوں کو تربیت نہیں دے رہے لیکچرر محترمہ عمارہ سنبل نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ والدین سے مطالبہ ہے کہ اپنے بچوں پر زود دیں کہ تعلیم حاصل کریں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو اخلاقیات کا درس دیں تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے۔