جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کا چار بار مختلف ورلڈ کپ میچز میں آمنا سامنا ہوا لیکن اسے میں بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سبقت حاصل رہی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ کے ہونے والے چار میچز میں سے پاکستان کی ٹیم نے ایک میچ جیتا اور جنوبی افریقہ نے تین میچز جیتے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی دونوں ٹیموں کا تین بار آمنا سامنا ہوا جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دو میچز جیتے اور پاکستان نے ایک میچ جیتا ۔