جیل میں اچھے دنوں کی امیدہی چھوڑ دی تھی۔سنجے دت

0
808

بالی ووڈایکٹر سنجے دت نے جیل میں گزارے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب انہوں نے اچھے دنوں کی امیدہی چھوڑ دی تھی۔
’جیل سے کمائے500 روپے میرے لئے 5 ہزار کروڑ کے برابر ہیں‘
انہوں نے ایک میڈیا انٹرویو کے دوران ذاتی زندگی سے جڑے کچھ کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ جیل میں گزارے دن بہت تکلیف دے تھے۔سوچتا تھا کسی طرح جیل سے نکل جاؤں۔ کاش میری ضمانت ہوجائے ۔ ایسے میں جیل میں ہی موجود ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ جب تم امید کرنا بند کردوگےتو یہ وقت آسانی سے کٹ جائےگا۔
سنجے دت نےجذباتی لہجے میں کہا کہ جیل میں ہم لوگ پیسے کیلئے کام کرتے تھےاور میں کاغذ کے بیگ بناتا تھا ۔ایک بیگ بنانے کے مجھے 20 پیسے ملتے تھے اور چار سال میں مجھےمیری محنت کے 400 سے 500 روپے ملے ۔
یہ پیسے میرے لیے بہت اہمیت رکھتے تھےوہ سارے پیسے میں نے اپنی بیوی کو دے دئیے تھےکیونکہ یہ جو کمائی تھی یہ کہیں اور سے نہیں ملتی اور یہ 500 روپے میرے لیے 5000 کروڑروپےکے برابر تھے بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here