لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ میں آج کل شادیوں کا سیزن آن ہو گیاہے کیونکہ فاسٹ باولر حسن علی نے بھارت سے دلہن تلاش کر لی ہے اورآل راونڈر عماد وسیم بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی برطانیہ سے دلہن ڈھونڈ لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آل راونڈر عماد وسیم نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ثانیہ اشفاق سے شادی منانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ عماد وسیم 26 اگست کو ثانیہ اشفاق سے اسلام آباد میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ، آل راونڈر اس وقت نوٹنگھم شائر کی طرف سے ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں ، ان کا کہناہے کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے ایک ہفتے کی چھٹی لے لیں گے اور پھر شادی کے بعد باقی میچز میں نمائندگی کریں گے ۔ عماد وسیم دراصل ثانیہ اشفاق سے پسندکی شادی کرنے جارہے ہیں اور ان کی پہلی ملاقات بھی لندن میں ہی ہوئی تھی ۔