حکومتی وفد کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

0
431

اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام  بنانے کے لئے وفاقی وزراء کا  اتحادیوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی، جو پرویز خٹک، اسد عمر، علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل پر مشتمل تھا۔ایم کیوایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ملاقات میں شریک ہیں جبکہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،خواجہ اظہارالحسن بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ایم کیوایم کے رہنما عامر خان، وسیم اختر،جاوید حنیف اور صادق افتخار بھی شامل تھے۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ ملاقات انتہائی حوصلہ افزا رہی، موجودہ حالات متقاضی ہیں کہ جمہوری تقاضوں کی تکمیل کے لیے ملاقاتوں کا تسلسل برقرار رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here