برسٹل (نیوزڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہو گیا ۔دونوں ٹیمیں میچ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ پہنچی تاہم بارش نے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہ ہو نے دیا اور اس طرح میچ منسو خ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ،ایک پوائنٹ مل گیا ۔واضح رہے کہ سری لنکا نے اب تک چار میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں اسے شکست ہوئی جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز بارش کے باعث منسوخ ہو گئے اور پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 4پوائنٹس کے ساتھ چوتھے
نمبر پر ہے ۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی 4میچزکھیل لیے ہیں جن میں سے بنگال ٹائیگرز ایک میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑاجبکہ چوتھا میچ بارش کی نظر ہو گیا جس کے باعث یہ 3پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔