معروف ادیب و محقق سیدامیر کھوکھر نے اردو میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔وہ گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج گجرات میں شعبہ اردو کے استاد ہیں۔انھوں نے “منظوم اردو لغات کے لسانی و تقابلی مطالعہ” کے موضوع پر تحقیقی و تنقیدی کام کرکے یہ علمی سنگ میل عبور کیا ہے۔ان کی اس کامیابی پر علمی اور ادبی حلقوں کی طرف سے تحسین و تبریک کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔اس موقع پر مبارک باد پیش کرنے والوں میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ تالیف و ترجمہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر،پیر زادہ ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الازھری (وائس چانسلر الکرم یونیورسٹی بھیرہ شریف)، لاہور گیریژن یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اویسی، سرگودھا یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ساجد جاوید چوہدری، غازی یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خاں بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد سعیدی (پنجاب یونیورسٹی)، پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار شفیع،پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز کنول،پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ورک، پروفیسر ڈاکٹر شاہد نواز، ڈاکٹر عاصم شہزاد جوئیہ،گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج گجرات کے پرنسپل پروفیسر چوہدری عبد الرزاق،پروفیسر ڈاکٹر سید محمد اسماعیل شاہ،پروفیسر سید افتخار علی شاہ، پروفیسر خالد فیاض،ڈاکٹر اعجاز تبسم(چیئرمین مجلس کلاسیکی ادب لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر عابدہ بتول (صدر شعبہ اُردو ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور)،پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم انجم (وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد)، پروفیسر پیر محمد جاوید اقبال کھارا (مدینۃ النبی یونیورسٹی نوشہرہ)، پروفیسر ملک حیات اللہ اعوان (رہنما پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن)،ڈاکٹر اعظم رضا تبسم، پروفیسر سید راشد گردیزی (چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی پنجاب)،پروفیسر خاور بوسالوی، پروفیسر احمد عطا، پروفیسر بلاول حسین ملک، پروفیسر عثمان خالد، گجرات یونیورسٹی کے ڈپٹی کنٹرولر ڈاکٹر توقیر اشرف چوہدری،پروفیسر محمد خالد، پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اکرام الحق، پیر سید خلیل حسین کاظمی (جہلم)، محمد ندیم قادری (صدر پریس کلب ڈنگہ) ،حکیم عبد الجبار (ایڈیٹر انچیف روزنامہ سٹی 53 ڈنگہ) پروفیسر ساجد علی ڈار، معروف شاعرہ کنیز بتول کھوکھر،حاجی احمد سعید کھوکھر،محمد شبیر کھوکھر، ملک فضل الرحمن اتراء، معروف سماجی شخصیت سلطان رضوی (جہلم)، پروفیسر محفوظ احمد، پروفیسر محمد طیب،اور بک کارنر جہلم کے مینجنگ ڈائریکٹرز امرشاہد اور گگن شاہد سمیت وطن عزیز کی معروف علمی و ادبی اور سماجی شخصیات شامل ہیں۔