شاہد آفریدی کا اعجاز پٹیل کے بارے میں بڑا بیان

0
755

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل کی شاندار باؤلنگ پر تعریفی پیغام جاری کردیا۔شاہد آفریدی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ اعجاز پٹیل نے بہت زبردست پرفارمنس دی اور اُن کے اس شاندار کارنامے پر مبارکباد دیتا ہوں.سابق کپتان نے اپنے دورِ کرکٹ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاس اب بھی 1999ء کے دہلی ٹیسٹ کی کچھ یادیں ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’انیل کمبلے کے شاندار اسپیل نے مجھے اُس وقت آؤٹ کیا تھا کہ جب میں اپنا دوسرا 100 اسکور کرنے جا رہا تھا۔‘واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ کی۔نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے تیسرے بولربن گئے، اعجاز پٹیل نے 119 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اعجاز پٹیل سے پہلے جم لیکر اور انیل کمبلے بھی اننگز میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں، انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف 1956 میں اننگز میں دس آؤٹ کئے تھےبھارت کے انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999 میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here