غلط بیانی کی گنجائش ختم، وٹس ایپ اب لوکیشن بتائے گا

0
827
غلط بیانی کی گنجائش
غلط بیانی کی گنجائش

آپ کسی کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ بار بار آپ کو میسج کرتے ہیں کہ ’بس میں پہنچنے والا ہوں‘۔ لیکن اگر آدھے گھنٹے بعد بھی ان کا کہیں نام و نشان نہیں ہے تو آپ یقیناً شک میں پڑ جائیں گے کہ وہ شخص آپ سے غلط بیانی کر رہا ہے۔

لیکن اب آپ کے دوستوں کے لیے ایسی غلط بیانی کرنا آسان نہیں رہا کیونکہ وٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کانٹیکٹس کے اصل مقام کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ جان سکتے ہیں۔

وٹس ایپ : پیغامات بھیجتے وقت مکمل پرائیویسی

وٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب

اس فیچر کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ جب ہم کہیں جائیں تو اپنی حفاظت کے مدِنظر اپنے دوستوں سے اپنی لوکیشن شیئر کرسکتے ہیں اور ایسے انھیں لمحہ بہ لمحہ ہماری لوکیشن کے بارے میں معلوم ہوتا رہے گا۔

لیکن وٹس ایپ ہر کسی کے ساتھ آپ کی لوکیشن شیئر نہیں کرے گا، اس بارے میں کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کنڑول کرسکیں گے کہ کون ان کی لوکیشن کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگلے چند ہفتوں میں یہ فیچر آئی فون اور دیگر اینرائڈ سسٹم استعمال کرنے والے فونز کے لیے دستیاب ہوگا۔

وٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے ذریعے اپنے مقام کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ معلومات کسی ایک کانٹیکٹ یا پھر ایک گروپ کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

کمپنی کے نوسو ملین صارفین جلد ہی اس فیچر سے مستعفید ہوسکیں گے۔

خیال رہے کہ دیگر ایپلیکیشنز جیسے ٹیلی گرام، گوگل میپس اور فیس بک میسنجر میں پہلے ہی یہ فیچر موجود ہے۔

#Source by BBC URDU 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here