فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فیض اللّٰہ کموکا نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔فیض اللّٰہ کموکا نے پی ٹی آئی وسطی کی نائب صدارت بھی چھوڑ دی۔اپنے بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔