ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر لیا گیا

0
277

کراچی :؟پاکستانی حلقوں میں ’پاتھ فائنڈرز‘ کے نام سے مشہور کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر لیا۔عبدالجوشی کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 38 سالہ کوہ پیما پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8 ہزار 849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا۔عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں جبکہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے، وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کر چکے ہیں۔دنیا کی بلند چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماؤں کی پیش قدمیاں جاریعبدالجوشی سے قبل مرزا علی بیگ، ثمینہ بیگ، عبدالجبار بھٹی، شہروز کاشف، سرباز علی، نذیر صابر اور حسن سدپارہ بھی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر چکے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here