حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے مریم نواز کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست پر عدالت نے ایس ایس پی سکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹسز جاری کیے۔عدالت نے مریم نواز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 4 مارچ کو مقرر کردی ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ مریم نواز پاک افواج اور عدلیہ کے خلاف جلسوں میں ہرزہ سرائی کر رہی ہیں، اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔