مصباح الحق کبھی کپتان نہ بنتے: وکٹ کیپر و بلے باز

0
424

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ انہیں سکواڈ سے کیوں نکالا گیا، انہوں نے کہا کہ فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کے باوجود سکواڈ مین نہیں ڈالا گیا، ہیڈ کوچ کے بیان سے دکھ ہوا ، اگر مجھے زیادہ عمر کی وجہ سے نہیں لیا گیا تو اس طرح تو مصباح الحق کبھی کپتان نہ بنتے۔ ایک سوال کے جواب میں وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ اگر انہیں ٹیم میں زائد عمر کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا تو اس طرح مصباح الحق کبھی کپتان نہ بنتے۔ انہوں نے کہا کہ کیچ ڈراپ کرنے کی غلطی کسی بھی وقت کسی سے بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکے کیچ چھوڑنے پرکچھ جگہ تنقید بہت زیادہ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ عبدالرزاق نے جو بات کی تھی اس پر انھوں نے بعد میں معذرت بھی کی۔ قومی ٹیم کے کپتان کیخلاف گروپنگ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی سب اکٹھے ہوئے تھے لیکن اس کی وجہ کپتان کو ہٹانا ہرگز نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کمرے میں جمع ہونے والے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ سینئر سعید اجمل لگتے ہیں۔ کمرے میں بات کچھ اور تھی لیکن چیئرمین پی سی بی کے سامنے جو بات ہوئی وہ اور تھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لڑکوں نے چیئرمین پی سی بی کے سامنے غلط بیانی کی۔ کامران اکمل نے کہا کہ یونس خان کو کپتانی سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی ، اس وقت صرف یونس خان کے سخت رویے کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کی وجہ پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ خود نہیں جانتے کہ انہیں کیوں شامل نہیں کیا گیا حالانکہ انکی کارکردگی اچھی جا رہی تھی۔ اگر ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ زیادہ عمر تھی تو ایسے تو مصباح الحق کبھی کپتان نہ بنتے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کے بیان سے دکھ ہوا تھا جبکہ عبدالرزاق نے جو بات کی تھی اس پر انھوں نے بعد میں معذرت بھی کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here