ورلڈکپ۔ فائنل کی زیادہ تر ٹکٹیں کس نے خریدیں؟

0
427
ورلڈکپ فائنل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔اس میچ کیلئے بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا اور سوشل میڈیا پر تو بھارتی شائقین نے میچ سے پہلے ہی اپنی ٹیم کو فاتح قرار دیدیا تھا کہ ان کے خیال میں بھارتی ٹیم کیلئے 240 رنز کا ہدف ’حلوہ‘ ہے جسے وہ دیکھتے ہی دیکھتے حلق سے نیچے اتار لیں گے اور ڈکار بھی نہ لیں گے مگر ایسا نہ ہوا اور بھارتیوں کے تمام خواب چکنا چور ہو گئے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میچ کی تمام ٹکٹیں بھی فروخت ہو چکی ہیں اور اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ 41 فیصد ٹکٹیں بھارتی شائقین نے خرید رکھی ہیں کہ ان کے خیال میں دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے، بھارتی ٹیم ناصرف فائنل میں پہنچے گی بلکہ ٹرافی بھی جیتے گی لیکن اب بھارتی مداح یا تو ٹکٹیں کسی اور کو فروخت کر دیں گے یا پھر نیوزی لینڈ کیساتھ کسی اور غیر ملکی ٹیم کو فائنل کھیلتا دیکھیں گے۔ دوسری جانب ورلڈ کپ مہم کا سیمی فائنل میں اختتام ہونے کے بعد بھارتی کپتان کوہلی شائقین کا غصہ ٹھنڈا کرنے لگے،انھوں نے پرستاروں سے انتہائی ردعمل سے باز رہنے کی درخواست کردی، انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی متوازن ردعمل کے حق میں رہا ہوں، یہ درست ہے کہ شکست سے مایوسی ہوتی ہے مگر اس کو انتہا پر نہیں لے جانا چاہیے۔ بہت سے پلیئرز ایسے انتہائی ردعمل کا سامنا نہیں کرپاتے، ہر چیز کو اعتدال میں رکھنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here