Home
کھیل ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پہلا’ شکار‘
سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والے بھارت نے اپنی ٹیم کے حوالے سے اہم ترین اقدامات پر غور شروع کر دیاہے جس میں ممکنہ طور پر پہلا شکار دھونی ہو سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کو ویسٹ انڈیز میں سیریز کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ بھارتی اخبار کا کہناتھا کہ دھونی ویسٹ انڈیز نہیں جائیں گے اور وکٹ کیپنگ کیلئے وہ ٹیم انڈیا کیلئے پہلی ترجیح نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ رشبھ پنٹ کو ٹیم میں کھلایا جائے گا ، اس دوران مہندر سنگھ دھونی اس تبدیلی کو ممکن بنانے کیلئے اپنی مدد فراہم کریں گے ، وہ ممکنہ طور پر پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے تاہم 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ بھارتی اخبار کا کہناتھا کہ ٹیم کو اس وقت سرپرستی کی ضرورت ہے اور دھونی کو اس طرح سکواڈ سے باہر کردینا ٹیم کیلئے اچھا شگون ثابت نہیں ہو گا۔نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے بارے میں بحث جاری ہے اور ممکنہ طو ر پر کوچنگ سٹاف میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جب کہ کپتان ویرات کوہلی سے کپتانی واپس لے کر روہت شرما کو دیئے جانے پر بھی غور ہورہا ہے ۔
[custom-facebook-feed]