وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی

0
293

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4بجے ہوگا۔قومی اسمبلی اجلاس کےایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شامل ہے۔عدم اعتماد تحریک کی اجازت ملنے پر قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔تحریک عدم اعتماد پر 152 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کا کامیاب یا ناکام بنانے کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں۔نمبر گیم مکمل کرنے کے لیے اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک اتحادیوں جماعتوں نے واضح طور پر کسی کا بھی ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here