ٹاس جیت جاتا تو باولنگ ہی کروانی تھی

0
806

لندن (نیوزڈیسک )پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جس پر فاف ڈوپلیسز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے  کہا کہ ” اچھا ہوا کہ ہم ٹاس ہار گئے کیونکہ ٹاس جیت جاتا تو باولنگ ہی کروانی تھی ۔ٹاس کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسز کا کہناتھا کہ یہ ہمارے لیے خاص ورلڈ کپ ہے اور ایونٹ میں دباؤ بھی بہت زیادہ ہے ، پاکستانی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے ، پریشر میچ ہے تاہم جیتنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔دوسی جانب قومی

ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ یہ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے ، ایک ایک کر کے ہر میچ پر توجہ ہے ، افریقہ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ، پریشر کا نہیں سوچ رہے بلکہ میچ پر فوکس کر رہے ہیں ۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here