پاکستان عام آدمی موومنٹ عوامی خدمت کے مواقع کارکنان کو فراہم کرتی ہے۔سعد خان خٹک
جو سیاسی کارکنان دوسری سیاسی جماعتوں سے خائف ہیں یا دلبرداشتہ ہیں پاکستان عام آدمی موومنٹ انکو خوش آمدید کہتی ہے۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان عام آدمی موومنٹ کے سربراہ سعد خان خٹک نے کہا کہ پاکستان عام آدمی موومنٹ کے مرکزی قائدین سیاسی ورکر کو بہت اہمیت دیتی ہے اور عوامی خدمت کے مواقع کارکنان کو فراہم کرتی ہے کہ جو سیاسی کارکنان دوسری سیاسی جماعتوں سے خائف ہیں یا دلبرداشتہ ہیں پاکستان عام آدمی موومنٹ انکو خوش آمدید کہتی ہے پاکستان عام آدمی موومنٹ کے سربراہ سعد خان خٹک نے روزنامہ گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان عام آدمی موومنٹ کسی بھی مخلص اور صاف ستھرے کارکن کیلئے اندھیرے میں شمع جلانے کے مترادف ہے پاکستان عام آدمی موومنٹ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھر رہی ہے جو علامہ اقبال کے خواب اور قائداعظم کے نظریہ خدمت کو لے کر ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریگی انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت میں عظمت ہے ہم سیاسی جماعت کو عوامی خدمت میں کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان عام آدمی موومنٹ کا مقصد و مشن کرپشن سے پاک پاکستان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عام آدمی موومنٹ کو لوٹوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مخلص اور ایماندار کارکنان کی ضرورت ہے کیونکہ مخلص اور ایماندار کارکنان ہی پارٹی کا سرمایہ اور اساسہ ہے ہمیشہ پارٹی نظریاتی کارکنان کی وجہ سے ہی اگئے جا سکتی ہے۔انشاء اللہ پاکستان عام آدمی موومنٹ عام، قابل، مخلص، دیانت دار اور محب وطن نوجوان کی جماعت ہوگی۔