آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان وویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے فاتحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 38 رنز اسکور کیے جبکہ جویریا خان 35 اور منیبہ علی 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز وویمن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے۔میچ میں پاکستان کی جانب سے ڈائنا بیگ، ایمن انور اور ندا ڈار نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے۔بشکریہ روزنامہ جنگ