پاکستان وائٹ واش ہونے سے بچ گیا

0
539

تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز جنوبی افریقا پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف 5 کے مجموعی اسکور پر ہینڈرکس کو شاہین آفریدی نےآؤٹ کردیا، اسکور میں صرف 9رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ میلان 2رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، یوں صرف 14رنز پر دونو ں اوپنر پویلین لوٹ چکے تھے۔ دو وکٹیں جلد گرنے کےبعد وین ڈر ڈوسین اور وکٹ کیپر بیٹسمین کلاسین نے رنز بنانے کی ذمہ داری لی تاہم کلاسین لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 2رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس وقت ٹیم کا اسکور 30رنز تھا۔
کپتان ڈیوڈ ملر کو 13رنز پرشاداب خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا، جنوبی افریقا کی پانچویں وکٹ 72 کے مجموعی اسکور پر گری جب وین ڈر ڈوسن 41 فہیم اشرف کی بال پر کپتان شعیب ملک کو کیچ دے بیٹھے۔
مہمان ٹیم کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پھیلوکایو تھے وہ 10 رنز بنا کر شاداب خان کی شاندار بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، ہینڈرکس اور دالا کو محمد عامر نےبالترتیب 3 اور 5 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔
جنوبی افریقا کی نویں وکٹ سیپالہ کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے فہیم اشرف کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here