پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی، انضمام اور شعیب پی سی بی پر برس پڑے

0
398

آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر سابق کپتان انضمام الحق اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برس پڑے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی وکٹیں بنائیں گے تو کون کھیلنے آئے گا  قومی بیٹرز کی حکمتِ عملی پر انہوں نے کہا کہ ڈر کے کھیلیں گے تو یہی ہوگا۔انضمام الحق کہتے ہیں اس طرح کی وکٹوں سے پاکستان کا امیج اچھا نہیں جارہا، آپ کا ذہن مثبت نہیں آپ منفی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ جیت کا تو سوچ ہی نہیں رہے، خراب کارکردگی پر شائقین بھی مایوس ہیں۔خیال رہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ہر ڈکلیئر کی، جواب میں پاکستان بیٹرز 148 کے مجموعے پر ہی ڈھیر ہوگئے۔ ایک موقع پر قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی 100 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے تو شعیب اختر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ ہاں جی مجھ سمیت سب کی بوریت دور ہوگئی، 100 رنز پر 7 کھلاڑیوں کا آؤٹ ہوجانا انٹرٹینمنٹ ہی تو ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here