پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ کے لیے افسوسناک خبر

0
1979

مانچسٹر(نیوزڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کے سب سے بڑ ے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ کے لیے افسوسناک خبر آگئی ،مانچسٹر میں تیز بارش شروع ہو گئی ہے جس کے باعث پاکستان ٹیم کی آوٹ ڈور پریکٹس سیشن بھی متاثر ہوگیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق مانچسٹر میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل تیز بارش شروع ہوگئی ہے ، کہا جارہاہے کہ کہ کل پاک بھارت میچ سے قبل بھی بارش شروع ہونے کا امکان ہے۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں 16 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس کا کرکٹ شائقین کو بے

صبری سے انتظار ہے۔تاہم شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس وقت مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here