لندن ( پ ر )پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین سید مصطفی کمال کے بھائی سید مصطفی جمال کے انتقال پر پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد رضا پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے الطاف شاہد, سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نائب صدرو محمد فیض,بیرسٹر سیرت, چوہدری پرویز اختر,زبیدہ خانم , حمیرا حقانی,جاوید حسین,خواجہ یونس ,جنرل سیکریٹری امیر فیصل اعوان جوائنٹ سیکریٹری ریحان آرائین , عمران خان , غلام نبی عامر, ڈاکٹر سرور خان,لندن کے صدر راحیل مسرور,جنرل سیکریٹری فہد وارثی برمنگھم کے صدر سیٹھ پرویز جنرل سیکریٹری تہمینہ شاہد,عمران شفیق,محمد علی شیخ والسال کے صدر عدنان ملک ,بریڈ فورڈ کے صدر کاشان جیلانی ,بلیک برن کے صدر سلامت بھٹی سینیئر نائب صدر عزیز ساونت مانچسٹر کے ناظم صدیق اور دیگر نے سید مصطفی کمال ان کے اہل خانہ اور دنیا بھر میں بسنے والے پاک سرزمین کے چاہنے والوں سے سید مصطفی جمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالی مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور تمام رشتے داروں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے پر صبر و جمیل اور صبر وجمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے.