پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات میں تاخیر پر ازخود نوٹس کی سماعت مکمل، فیصلہ کل سنایا جائے گا

0
206

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے اس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کی۔جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ سب اپنے اپنے لیڈر کو فون کریں اور ہدایات لیں، حل نکل آئے گا۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم تمام وکلا کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عدالت کی معاونت کی۔چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ ہم فیصلہ سنانے کے لیے کتنی دیر میں واپس آتے ہیں، اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ بعدازاں سیکریٹری ٹو چیف جسٹس نے بتایا کہ ازخود نوٹس کا فیصلہ کل دن 11 بجے سنایا جائے گا۔سماعت کے دوران انتخابات کی تاریخ کے لیے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کرنے کا حکم دے دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here