شکارپور (نیوز ڈیسک) مضر صحت چاٹ کھانے سے 100 بچوں کی حالت غیر ہو گئی، 80 بچوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال لکی غلام شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔تحصیل ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دنیانیوز کے مطابق متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کے بچوں نے علاقے کے پارکس میں مضحر صحت چاٹ اور دیگر اشیاء لے کر کھائے تھے جس کے بعد بچوں کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں
تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔۔