چوہدری وجاہت حسین کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

0
258

چوہدری وجاہت حسین کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان چوہدری وجاہت حسین نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔۔وجاہت حسین مسلم لیگ ہاؤس میں کچھ دیر بعد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔چوہدری وجاہت کو خوش آمدید کہتا ہوں: چوہدری شجاعت اس سے قبل آج چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری وجاہت حسین کا استقبال کیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری وجاہت کو مسلم لیگ ہاؤس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت توڑنے کی نہیں بلکہ جوڑنے کی سیاست کی ضرورت ہے۔ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت مل کر پاکستان کو معاشی مشکلات سے باہر نکالنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here