کرکٹر آصف علی کی بیٹی انتقال کر گئی

0
463

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کا امریکا میں انتقال ہو گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی کی کمسن بیٹی کئی ماہ سے بیمار اور امریکا میں زیر علاج تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود بھی پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب رہے۔
پاکستانی کر کٹ ٹیم کے اسپنر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ اللہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر دے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا، اس مشکل وقت ہم آصف علی کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ آصف علی کی 2 سالہ بیٹی کینسر کے موذی مرض کا شکار تھی۔
آصف علی دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے لیے ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here