کرکٹ میں حالات کے مطابق فیصلے لینا پڑتے ہیں، اظہر علی

0
392

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے ان کیساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور افواہوں پر وہ کسی قسم کا تبصرہ نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اظہر علی سے سوال پوچھا گیا کہ آپ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان تھے مگر استعفیٰ دیدیا اور اب ایک مرتبہ پھر آپ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی باتیں چل رہی ہیں، استعفیٰ دیتے وقت آپ کے کیا جذبات تھے اور دوبارہ کپتانی ملنے کی خبروں پر آپ کیا سوچ رہے ہیں؟اظہر علی نے جواب دیا کہ کرکٹ میں حالات کے مطابق فیصلے لینا پڑتے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت تمام کھلاڑی ہی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے لیتے ہیں۔ اس وقت جو بھی افواہیں ہیں میں ان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ کپتانی سے متعلق میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا تو حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تھا اور اب میں اپنی کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں، کاؤنٹی سیزن بھی خوب انجوائے کیا ہے، پی سی بی پاکستان کرکٹ کے حوالے سے جو بھی فیصلے کرے گا، وہ بہتر ہی ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here